القاعدہ اپنے لڑاکوں کو شام بھیج کر وہا ں اپنا علیحدہ علاقہ بنانے اور اسلامک اسٹیٹ (داعش) کو چیلنج کرنے کا منصوبہ ہے۔
القاعدہ کے لیڈر ایمن الٖظواہری اس سلسلے میں پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں اور اس
سلسلے میں وہ النصرہ فرنٹ کی تشکیل کرچکے ہیں جو دیگر انتہاپسند تنظیموں کو ساتھ لیکر شام کی فوج کے خلاف لڑائی لڑرہی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق پاکستان میں امریکہ کے ڈرون حملوں سے کمزور پڑجانے والے القاعدہ نے اپنے لڑاکوں کو شام بھیجدیا ہے